تازہ ترین خبریں

عراق الیکشن کمیشن کے گودام پر آگ لگانے والے ۴ ملزمان گرفتار

عراقی سیکیورٹی فورسز نے الیکشن کمیشن کے گودام پر آگ لگانے والے ۴ ملزمان گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کے بنا پر الیکشن کمیشن کے گودام پر آگ لگانے والے ۴ ملزمان گرفتار کرلیا ہے۔

عراقی عدالت عالیہ کے ترجمان “عبدالستار بیرقدار”  نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ گرفتار شدہ افراد میں سے تین کا تعلق پولیس محکمے سے ہے جبکہ ایک الیکشن کمیشن کا اہلکار ہے۔

عبدالستار بیرقدار نے تاکید کرتے ہوئے کہا قوم سے خیانت کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

خیال رہے کہ اتوار کے روز عراق میں الیکشن کمیشن کے قائم کردہ ایک پولنگ مرکز پر رکھے گئے متعدد بیلٹ بکس نذرآتش ہوگئے تھے جس کے بعد ملک میں ایک نیا تنازع اٹھ کھڑا ہوا تھا۔

واضح رہے کہ  پارلیمنٹ نے گذشتہ ہفتے الیکشن کمشین سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ مئی میں ہونے والے انتخابات میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرے تاکہ الیکشن میں دھاندلی سے متعلق شبہات کا ازالہ کیا جاسکے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close