تازہ ترین خبریںدنیا

جنوبی افغانستان میں طالبان نے درجنوں فوجی اہلکاروں کا محاصرہ کرلیا

 

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افغانستان کے صوبے «ارزگان» میں گزشتہ دو ماہ سے درجنوں فوجی اہلکار طالبان کے محاصرے میں ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغان پارلیمنٹ کے بعض اراکین کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے صوبہ ارزگان  کے مرکزی شہر کے مضافات میں درجنوں فوجی اہلکار طالبان کے محاصرے میں ہیں اور ان کی جان کو سخت خطرات لاحق ہیں۔

پارلیمنٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو مہیںوں سے محاصرہ مسلسل جاری ہے اور فوجی اہلکاروں کے پاس سہولیات کا فقدان ہے۔

«عبیدالله بارکزی»  نے طلوع نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کئی مرتبہ حکومت سے رابطہ کرنے کے باوجود فوجی اہلکاروں کی مدد نہیں کی گئی۔

صوبہ ارزگان کے گورنر کے ترجمان نے کہا ہے کہ مرکزی شہر کے تمام راستوں پر طالبان کا قبضہ ہے، سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے فوری طور پر اہم قدم نہیں اٹھایا تو پورے علاقے پر طالبان کا قبضہ ہوسکتا ہے۔

 

 

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close