تازہ ترین خبریںپاکستان

بھارت نے امن کا ایک اور موقع ضائع کر دیا،حریت رہنما

 

حریت رہنماؤں نے پاکستان سے مذاکرات سے پیچھے ہٹنے پر بھارت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے علاقے میں امن کا ایک اور موقع ضائع کر دیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کے گھر حریت رہنماؤں کااجلاس منعقد ہوا، جس میں بھارت کے پاکستان سے مذاکرات میں پیچھے ہٹنے کی مذمت کی گئی۔

میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ بھارت نے مذاکرات سے انکار کرکے علاقے میں امن کا ایک اور موقع ضائع کیا، بھارتی مظالم دنیا کے سامنے لانے کےلیے اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن اپنا وفد مقبوضہ وادی میں بھیجے۔

یاسین ملک کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close