تازہ ترین خبریں

ایرانی اٹامک اینرجی آرگنائزیشن لامحدود یورینئیم کی افزودگی کے لئے تیار رہے، صدر روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکی صدر کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے اعلان کے بعد کہا ہے کہ’میں نے ایرانی اٹامک اینرجی آرگنائزیشن کو مستقبل میں کارروائیوں کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے تاکہ ہم لامحدود صنعتی افزودگی دوبارہ شروع کر سکیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے فوراً بعد ہی سرکاری ٹی وی پرقوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: یہ معاہدہ ایران اور پانچ ممالک کے درمیان ہے اور ہم کسی فیصلے کا اعلان کرنے سے قبل چند ہفتے انتظار کریں گے اور 2015 کے معاہدے میں شامل دیگر ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی، روس، چین اور یورپی یونین کے ساتھ مشاورت کریں گے۔

حسن روحانی نے اس بات پر زور دیا کہ ایران نے ہمیشہ اس معاہدے کی پاسداری کی ہے، امریکا جوہری معاہدے سے دستبردار ہوکر تنہا ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چند ہفتے انتظار کریں گے کہ باقی ممالک جوہری معاہدے کی پاسداری کررہے ہیں یا نہیں اگر انہوں نے بھی معاہدے کو ایک کاغذ کے ٹکڑے کے حد تک اہمیت دی اور ایرانی مفادات کو نظرانداز کیا تو ایران میں یورینیئم کی ’لا محدود‘ افزودگی دوبارہ شروع کر سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ کون سا ملک بین الاقوامی معاہدوں کا احترام نہیں کر رہا۔ واحد ناجائز اور یہودی ملک ہے جس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

 واضح رہے کہ صہیونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا صدر ٹرمپ کے فیصلے پر کہنا تھا کہ اسرائیل صدر ٹرمپ کے فیصلے کی ‘قدر’ کرتا ہے۔

 خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینتونیو گتریز نے معاہدے میں شامل دیگر ممالک سے کہا ہے کہ وہ اس معاہدے کی پاسداری کریں، انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلے پر ’شدید تشویش‘ کا اظہار کیا۔

صدر حسن روحانی نے خطاب کے آخر میں کہا کہ  ایک طرف مجھے افسوس ہے کہ امریکی عظیم قوم کی حیثیت کو ٹرمپ جیسا شخص پامال کررہا ہے اور دوسری طرف مجھے خوشی بھی ہو رہی ہے کہ جوہری معاہدے سے ایک مزاحم باہر ہوگیاہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close