ایرانتازہ ترین خبریں

ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر جواد ظریف کا سخت ردعمل


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف امریکی پابندیوں پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صرف ایران کیخلاف اقتصادی جنگ نہیں بلکہ اقتصادی دہشتگردی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ایران کےخلاف شدید دباؤ ڈالنے کی امریکی پالیسی نے جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2231 اور عالمی عدالت انصاف کی رائے کی کھلی خلاف ورزی ہے ایران میں سیلاب زدہ علاقوں میں ہلال احمرادارے کی جانب سے امدادی کاروائیوں میں رکاوٹیں حائل کی ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران کےخلاف عائد کی گئی پابندیوں میں سے ایک امدادی ہیلی کاپٹرز ہیں جن کی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کیلئے ضرورت ہے اس لئے یہ کوئی اقتصادی جنگ نہیں بلکہ اقتصادی دہشتگردی ہے۔
ایران میں نئے شمسی سال کے آغاز سے اب تک ملک کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کی وجہ سے کئی صوبے بشمول گلستان، مازندران، شیراز، لرستان، خوزستان اور دیگر جنوب اور جنوب مغربی علاقوں میں سیلاب آیاجس سے کافی جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی بالخصوص متاثرین کی دیکھ بھال کے لئے حکومتی اقدامات اور امدادی کاروائیاں دن رات جاری ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close