تازہ ترین خبریںپاکستان

عالمی برادری پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھائے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھائے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نیویارک میں امن مشنز کا کارکردگی اور شراکت داروں کے درمیان تعاون پر اجلاس ہوا۔ جو پاکستان، چین، مراکش، انڈونیشیا اور مصر کی جانب سے بلایا گیا تھا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ میں امن مشن میں دستے بھیجنے والے ممالک کے گروپ کا کوچیئر ہے۔ پاک فوج اور پاکستانی پولیس نے امن مشنز میں اہم خدمات سرانجام دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن مشنز کی حفاظت کے لیے ٹریننگ اور لاجسٹک کے نظام کو بہتربنانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کو پاکستان اور امن مشنز میں دوسرے افواج بھیجنے والے ممالک کے تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔
گزشتہ روز سلامتی کونسل میں دہشت گردی کی روک تھام پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا تھا کہ انسداد دہشت گردی کی عالمی حکمت عملی میں غاصبانہ تسلط اور مقبوضہ علاقوں کی حق خودارادیت کے انکار سے جنم لینے والی صورتحال پر بھی توجہ دینی چاہیے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی کی علامات سے نہیں بلکہ وجوہات سے نبردآزما ہونے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کی اقوام متحدہ میں مستقل مندوب نے واضح کیا کہ اقوام متحدہ کے دہشت گردی کی روک تھام کرنے والے اداروں کو چند ممالک کے سیاسی مفادات کے فروغ کا آلہ کار نہیں بننا چاہیے۔
ملیحہ لودھی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت اور دیگر کاروائیاں روکنے کے لیے قومی اداروں کو مزید فعال اور مضبوط بنایا گیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close