تازہ ترین خبریںپاکستان

لاہور سے داعش کا سہولت کار پولیس کانسٹیبل اور برادر نسبتی گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد


سیکیورٹی ایجنسیز نے پنجاب میں سرگرم داعش کے شدت پسند کو مبینہ طور پر سہولت فراہم کرنے والے پولیس کانسٹیبل اور اس کے برادر نسبتی کو گرفتار کر لیا۔
ڈان نیوز کے حوالے سےبتایا ہے کہ کانسٹیبل کی شناخت امجد فردوس خان کے نام سے ہوئی ہے جو لوئر مال پولیس اسٹیشن میں فرنٹ ڈیسک آپریٹر کے طور پر کام کر رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہد خان پولیس کانسٹیبل کا برادر نسبتی ہے اور ان دونوں کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔
دونوں افراد کو خفیہ معلومات پر گرفتار کیا گیا جہاں دو اہم سیکیورٹی ایجنسیوں کے تین درجن سے زائد آفیشلز نے مبینہ شدت پسند شہزاد خان کی چائنا اسکیم میں واقع رہائش گاہ پر خفیہ آپریشن کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق شہزاد پولیس کانسٹیبل امجد کا بھائی ہے اور سیکیورٹی ایجنسیوں کی خفیہ رپورٹس کے مطابق شہزاد داعش کے پنجاب میں نیٹ ورک کا متحرک دہشت گرد تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم شہزاد نے آپریشن کے دوران مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کی جس سے پولیس کو کوئی جانی نقصان نہیں، پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہو گیا لیکن پولیس نے امجد اور شاہد کو گرفتار کر لیا۔
چھاپے کے دوران سیکیورٹی ایجنسیوں نے شہزاد خان کی رہائش گاہ سے دھماکا خیز مواد، خود کش جیکٹیں اور دستی بم برآمد کیے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close