تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستانی حکمران ازلی دشمن کو پہچانیں بار بار تجربات سے گریز کریں، حامد موسوی


علامہ سیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ حکمران اور سیاستدان اپنے دشمن کو پہچانیں اور بار بار تجربات سے گریز کریں، ہنود و یہود اور عالمی سرغنے کی کاسہ لیسی اورمدد کرنا چھوڑ دیں تو مشرقِ وسطیٰ اور جنوبی ایشیاء امن کا گہوارہ بن سکتے ہیں۔

 اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، علامہ سید حامد علی شاہ نے ایام تقویٰ کے اختتام پر یوم شہادت ِ حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کہا بھارت نے پاکستان کو ہرمحاذ پر کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔

علامہ موسوی نے یہ بات زوردیکر کہی کہ حکمران و سیاستدان ذہن نشین رکھیں کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے، اس نے کشیدگی کی فضا بڑھانے اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کا کوئی موقع آج تک ہاتھ سے ضائع نہیں جانے دیا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close