اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںدنیاپاکستان
آیت اللہ حافظ بشیرنجفی سے علامہ سید ساجد علی نقوی کی ملاقات + تصاویر
نجف اشرف عراق میں شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات کی ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف عراق میں علامہ سید ساجد علی نقوی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ آیت اللہ حافظ بشیر نجفی سے ملاقات کی ہے۔
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ شبیر حسن میثمی،مولانا غلام قنبر قرائتی، مولانا سید نسیم عباس کاظمی مولانا محمد مجیر میثمی، مولانا صابر حسین جوادی، مولانا سلیم انور مولانا عقیل اختر ترابی مولانا ساجد رضا خان مولانا نذر عباس مطہری مولانا حاکم علی اور مولانا باقر علی علامہ ساجد علی نقوی کے ہمراہ تھے۔
علامہ ساجد علی نقوی نے ملکی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ علامہ ساجدعلی نقوی ایت اللہ سستانی سمیت باقی مراجع عظام سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔
واضح رہے کہ علامہ ساجد نقوی مقامات مقدسہ کی زیارات کے لئے عراق پہنچے ہیں۔