تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی سے جدائی کے 24 برس بیت گئے


آج پاکستان میں شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی 24 وین برسی منائی جارہی ہے۔
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بانی رہنماء ہیں جنہیں لاہور میں تکفیری دہشت گردوں نے7مارچ 1995ء کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کردیا۔
اسلام نیوز کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے بانی ڈاکٹر شھید محمد علی نقوی کے 24ویں یوم شہادت پراپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ شہید ڈاکٹر نقوی کی راہ خدا اور حسینی خط پر شہادت در حقیقت اس بات کا اعلان ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے والے سرخرو ہیں اور اس راہ میں شکست کا گزر نہیں اور یہی لوگ امام القائم علیہ السلام کے حقیقی منتظر ہیں۔
ڈاکٹر شہید کی زندگی کا اہم ترین اور نمایاں پہلو اُن کا ہمیشہ متحرک رہنا ہے، وہ نامساعد حالات میں بھی ہمیشہ متحرک رہتے بلکہ ایسے حالات ہی کو عمل کا بہترین وقت سمجھتے تھے۔
ان کی فکر یہ تھی کہ ہمیں اپنے آپ پر نامساعد حالات کا بوجھ ڈالنا چاہیے تاکہ ہم اپنے کندھوں پر ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھا سکیں اور اپنے سینوں کو مشکلات کا سامنا کرنے کے لئے کھول سکیں۔ وہ یہ سمجھتے تھے کہ جب بھی ایسے نامساعد حالات ہوں تو ہمیں اپنی ہر چیز قربان کر دینی چاہیے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close