ایرانتازہ ترین خبریںدنیا

فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایران کا شدید احتجاج


اسلامی جمہوریہ ایران نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر احتجاج کرتے ہوئے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے۔
اسلام نیوزکی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلام جمہوریہ ایران کے نمائندے کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرون ایرانی حدود میں داخل ہوکر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی اور اس قسم کے اقدامات سے خطے کی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے مجید تخت روانچی نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیارے کی طرف سے ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بارے میں ہم نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو ایک خط لکھا ہے ۔
مجید تخت روانچی کا کہنا ہے کہ اہم نے اقوام متحدہ پر واضح کیا ہے کہ ایران کی جانب سے متعدد بار انتباہ کے باوجود امریکی ڈرون طیارہ ایرانی سرحد کے اندر داخل ہوگیا۔
تخت روانچی نے کہا کہ ہم نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی حکام کو اشتعال انگیز اقدامات سے باز رکھے کیونکہ امریکی اقدامات سے خطے کی امن و سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی ڈرون طیارہ اسلامی جمہوریہ ایران کے فضا میں داخل ہوتے ہی تباہ کردیا گیا تھا۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close