تازہ ترین خبریںپاکستان

قطرکا پاکستان میں 22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان

ذرائع کا کہنا ہے کہ امیر قطر کے دورہ پاکستان میں 22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کے پاکستان آمد کے شیڈول میں تبدیلی کردی گئی، امیر قطر ہفتےکی دوپہر کے بجائے ہفتےکی شام پاکستان پہنچیں گے، شیخ تمیم بن حمادالثانی کو نتھیا گلی لےجانے کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ہے۔
امیر قطرشیخ تمیم بن حمادالثانی ہفتےکی شام پاکستان پہنچیں گے، ان کے دورہ پاکستان میں 22ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا امکان ہے۔
وزیراعظم عمران خان ایئر پورٹ پر معزز مہمان کا استقبال کریں گے، پاکستان آمد کے بعد امیر قطر کو وزیراعظم ہاؤس لے جایا جائے گا، وزیراعظم ہاؤس میں معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
وزیراعظم ہاؤس وزیراعظم عمران خان اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی کی ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پرمذاکرات ہوں گے، جس میں پاکستان اور قطر کے درمیان مفاہمت کی یاد داشتوں پردستخط ہوں گے۔
وزیراعظم عمران خان مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
امیر قطر ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے ملاقات کریں گے، اس موقع پر شیخ تمیم بن حمادالثانی کو صدر مملکت اعلی ترین اعزاز سے نوازیں گے اور قطری وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ اتوار کو امیر قطر کا سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کا امکان ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close