تازہ ترین خبریں

امریکا پاکستان کے خلاف سیاسی اور اقتصادی پابندیاں عائد کرے، سابق افغان صدر/ چین پاکستان میں امریکہ کی جگہ نہیں لے سکتا، پاکستان پر امریکی دباؤ کارساز ہے/ بھارتی وزیر

سابق افغان صدر حامد کرزی نے ہندوستان میں رائے سینا نامی اجلاس سے خطاب میں ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا: پاکستانی سرزمین پر دہشت گردوں کے خفیہ محفوظ ٹھکانیں ہیں لہذا امریکہ پاکستان کے خلاف دباؤ میں اضافہ کرے۔

شیعہ ان اسلام: سابق افغان صدر حامد کرزی نے ہندوستان میں رائے سینا نامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پر الزام لگایا کہ پاکستان نے ہمیشہ سے دہشت گردوں کی مالی اور تسلیحاتی معاونت کرکے افغانستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی ہے۔

حامد کرزی کا کہنا تھا کہ ہم امریکی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف سیاسی، اقتصادی اور سفارتی پابندیاں عائد کرے۔

سابق صدر کا کہنا تھا ہم پاکستان کے خلاف ہرقسم کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں سوائے جنگ کے، انہوں نے کہا: “ہم پاکستان کے خلاف سیاسی اور اقتصادی اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں، لیکن ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی فوجی کارروائی کی مخالفت کرتے ہیں.”

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی  بین الاقوامی امور کےوزیر جنرل ویکی سنگھ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر امریکی دباؤ ثمر بخش ہے کیونکہ چین پاکستان میں امریکہ کی جگہ نہیں لے سکتا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی نائب وزیر خارجہ ایگور موگولف کا کہنا تھا طالبان کے ساتھ روس سمیت ان تمام ممالک کے روابط ہیں جو افغانستان کے داخلی امور میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا: افغانستان میں امریکی پالیسی مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے، امریکہ افغانستان کو سیاسی بحران سے نہیں نکال سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کافی عرصے سے امریکہ، بھارت اور افغانستان پاکستان کے خلاف متحد ہوکر کمزور کرنے کے درپے ہیں، امریکی حکام نے پاکستان پر دہشت گردوں کی معاونت کرنے کے الزام میں مالی امداد بھی روک دی ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے تمام ترٹھکانوں کا خاتمہ کردیا ہے، امریکہ افغانستان میں اپنی شکست کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش کررہاہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close