تازہ ترین خبریں

یمنی سرکاری ٹی وی کی عمارت پر سعودی اتحادی فوج کی بمباری

سعودی عرب کے اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے یمنی سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بمباری کی ہے۔

الاعلام الحربی کے حوالے سے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے اتحادی فوج کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں یمنی سرکاری ٹی وی کی عمارت پر بمباری کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، سعودی عرب اتحادی افواج کے لڑاکا طیاروں نے دارالحکومت صنعا میں سرکاری ٹی وی کی عمارت پر دو بار بمباری کی ہے۔

یمنی حکام کی جانب سے اب تک بمباری کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تقریبا ۴۰ دن پہلے بھی سعودی لڑاکا طیاروں نے یمنی سرکاری ٹی وی کی عمارت کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں کم ازکم ۴ یمنی مسلمان شہید اور ۵ شدید زخمی ہوگئے تھے۔

یمنی حکام کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق یمن کے ذرائع ابلاغ سے تھا۔

خیال رہے کہ یمن پر وحشیانہ جارحیت کے لئے سعودی عرب کی قیادت میں ایک فوجی اتحاد قائم ہے جس میں اردن، متحدہ عرب امارات، بحرین، مصر، کویت، مراکش، سوڈان اور سینیگال سمیت دس سے زائد ممالک شریک ہیں۔

یاد رہے کہ یمن پر تقریبا تین سال سے وحشیانہ جارحیت جاری ہے جس میں اب تک تیس ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ سعودی جارحیت میں، پینے کے پانی کے سپلائی کے نظام سمیت یمن کی سبھی شہری تنصیبات، اسکول، کالج اور اسپتال بھی تباہ ہو گئے ہیں۔

اسی کے ساتھ سعودی اتحاد نے یمن کا ظالمانہ محاصرہ بھی کر رکھا ہے جس کی وجہ سے یمن کے عوام کو کھانے پینے کی اشیاء اور ضروری دواؤں کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close