تازہ ترین خبریںدنیا

ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لیے کھولنا ہوگا، چینی صدر


چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں معیشت کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے ہمیں اپنی سرحدوں کو تجارت کے لیے کھولنا ہوگا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، چین کے دارالحکومت بیجنگ میں جاری دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم کے موقع پر گول میزکانفرنس سے خطاب کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ پوری دنیا میں معیشت کوبڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ہمیں اپنی سرحدوں کوتجارت کے لیے کھولنا ہوگا، بنیادی ڈھانچے اورصنعتی ترقی کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، مشترکہ جدوجہد سے لوگوں کا معیار زندگی بہتربناسکتے ہیں۔
چینی صدر نے کانفرنس کے دوران کہا عوامی سطح پر رابطوں کوفروغ دینا ہوگا، ہمیں اقوام متحدہ کے2030 کے ایجنڈے پر مل کر کام کرنا ہوگا، ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے ہمیں مشترکہ کوششیں کرنی ہوں گی، بی آر آئی خطے کے ممالک کی اقتصادی ترقی کے لیے اہم فورم ہے، کثیرالجہتی تعاون بیلٹ اینڈ روڈ فورم کا بنیادی ڈھانچا ہے۔
چین کے شہر بیجنگ میں جاری بیلٹ اینڈ روڈ گول میز کانفرنس میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری اور آئی ایم ایف کی سربراہ سمیت 40 سربراہان مملکت ورہنما شریک ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close