تازہ ترین خبریںپاکستان

وزیر اعظم 30 مارچ کو لاہور کراچی نان اسٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے


وزیراعظم عمران خان 30مارچ لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے اور ایوان وزیراعلی میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان 30مارچ کو ایک روزہ دورہ پر لاہور آئیں گے، جہاں وہ سہہ پہر 3بجے لاہور ریلوے اسٹیشن پر لاہور سے کراچی جانے والی نان سٹاپ ٹرین کا افتتاح کریں گے۔
دورے میں وزیراعظم عمران خان وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب سے ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گے، وزیراعلی پنجاب انتظامی امور سے متعلق صورتحال اور کیے جانے والے اقدامات پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔
وزیراعظم صوبائی کابینہ سے انکے محکموں سے متعلق بریفنگ اور کارکردگی کا جائزہ بھی لیں گے اور ایوان وزیراعلی میں مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
یاد رہے 9 مارچ کو دورہ لاہور میں وزیرِاعظم پاکستان عمران خان کو صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مزید پناہ گاہوں کے قیام سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی کہ لاہور میں 5 پناہ گاہوں کے قیام پر کام جاری ہے، ہ 3 پناہ گاہیں اپریل میں جب کہ 2 مئی کے مہینے میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائیں گے۔
کمشنر لاہور نے بریفنگ میں کہا کہ ان پناہ گاہوں کی نگرانی مخیر حضرات پر مشتمل گورننگ بورڈ کرے گا، بریفنگ کے دوران تجویز دی گئی کہ مخیر حضرات پر مشتمل گورننگ بورڈ کی جانب سے پناہ گاہ میں قیام و طعام میں تعاون بھی کیا جا سکتا ہے۔
وزیرِ اعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں میں اضافہ کیا جائے، اور پناہ گاہوں کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close