تازہ ترین خبریںپاکستان

اگر پاکستان جے ایف تھنڈر طیارہ اور فوجی گاڑیاں بناسکتا ہے، تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے، مہاتیر

ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت اور قابلیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان جے ایف تھنڈر طیارہ اور فوجی گاڑیاں بناسکتا ہے، تو وہ کچھ بھی حاصل کر سکتا ہے۔

مہاتیر محمد نے  کہا میرا ماننا ہے کہ اگر پاکستان فوجی گاڑیاں بنا سکتا ہے تو میرے خیال میں دوسری طرز کی گاڑیاں بنانا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، پاکستان کی آبادی 21کروڑ ہے جبکہ ہماری 3کروڑ ، لہٰذا اگر ہم 32ملین آبادی کے ساتھ اپنی گاڑیاں بنا سکتے ہیں تو یہ بہت کچھ کر سکتے ہیں‘۔

تین روزہ دورہ پاکستان کے اختتام پر نور خان ایئربیس سے وطن روانگی کے دوران ملائیشین وزیر اعظم نے کہااسلامی ممالک ہر چیز کے لیے ترقی یافتہ ملکوں پر حد سے زیادہ انحصار کرتے ہیں اور ان کی اپنی صلاحیت انتہائی محدود ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ مغربی ملکوں کے غلط اقدامات کے خلاف احتجاج کرنے سے ڈرتے ہیں اور یہ وہی کرتے ہیں، جو مغربی ممالک ان سے کہتے ہیں۔

ملائیشیا کے وزیر اعظم نے کہا کہ مغربی ممالک اسرائیل کو بہت زیادہ سپورٹ کرتے ہیں، اس وجہ سے اسلامی ممالک اسرائیل کی مذمت سے ڈرتے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ بصورت دیگر مغربی ممالک ان کے خلاف کارروائی کریں گے۔

ملائیشیا کے کار کے برانڈ ’پروٹون‘ کا پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کے اعلان پر انہوں نے کہا کہ ’پروٹون‘ کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ ترقی یافتہ ملکوں کے بجائے پاکستان میں اپنا پلانٹ لگائے۔

’پروٹون‘ کے لیے بہتر ہو گا کہ وہ ترقی یافتہ ملکوں کے بجائے پاکستان میں اپنا پلانٹ لگائے۔

ملائیشیا روانگی سے قبل مہاتیر محمد کو پاکستان کی جانب سے بنائے گئے جنگی طیارے جے ایف تھنڈر پر بریفنگ دی گئی اور رپورٹس کے مطابق انہوں نے یہ طیارے خریدنے میں اپنی دلچسپی ظاہر کی ۔

ملائیشیا کی گاڑیوں کی کمپنی پروٹون پاکستان میں الحاج آٹو موٹو کے تعاون سے کراچی میں پلانٹ لگا رہی ہے اور پہلی گاڑی اگلے سال جون میں سڑکوں پر نظر آئے گی۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close