تازہ ترین خبریںپاکستان

’ملائیشیا نے جے ایف 17 طیاروں میں دلچسپی ظاہر کی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ ملائیشیا نے جے ایف 17 طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا نے پانچ بڑے منصوبوں کی مفاہمتی یاداشتوں پر بھی دستخط کئے ہیں اور دونوں ممالک نے بینکوں کی شاخیں کھولنے پر بھی اتفاق کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کو پاکستان کی دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے،پاکستان دفاعی نمائش میں جےایف 17 طیاروں کی نمائش کرے گا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ ملائیشیا نے پاکستان سےحلال گوشت اور چاول خریدنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ملائیشیا کو ٹینک شکن میزائل برآمد کر نے کے معاہدہ پر جلد عمل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین بینکوں کی شاخیں کھولنے پر بھی اتفاق ہوا ہے،پاکستان سیاحت کےشعبہ میں ملائشیا کے تجربات سے مستفید ہو گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close