تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

سانحہ کرائسٹ چرچ کے 8 پاکستانی شہدا نیوزی لینڈ میں سپردخاک


نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملے میں شہید ہونےوالے 8 پاکستانیوں کو کرائسٹ چرچ کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ شہدا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے متعلقہ خاندانوں کے 20 سے زائد افراد پاکستان سے روانہ ہوئے، جنہیں سفری سہولیات پاکستان اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں کی جانب سے فراہم کی گئیں۔
ترجمان کے مطابق شہدا کی نماز جنازہ میں نیوزی لینڈ بھر سے آئے 5 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔
ڈاکٹر فیصل نے بتایاکہ سانحے کے ایک شہید سید اریب احمد کا جسدِ خاکی آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچ جائے گا، اس حوالے سے ان کے اہلخانہ کو آگاہ رکھا جارہا ہے۔
ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کرائسٹ چرچ میں پاکستانی ہائی کمشنر اور ہائی کمیشن کا عملہ شہدا کے اہلخانہ کی معاونت کے لیے موجود رہے گا۔
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد پر حملوں میں 9 پاکستانیوں سمیت 50 افراد شہید ہوئے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close