تازہ ترین خبریںدنیا

برطانیہ کا سعودی عرب سے یمن میں جارحیت بند کرنے کا مطالبہ


برطانوی وزیراعظم نے سعودی بادشاہ ملک سلمان سے یمن میں جاری جارحیت بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، برطانوی وزیراعظم ٹریسامے نے سعودی حکام سے یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن جاری جنگ سے انسانی المیہ پیدا ہوا ہے۔
برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے بین الاقوامی برادری خاص کرخطے کے ممالک سے یمن میں جاری جنگ بندی کے لئے کوششیں تیزکرنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ملک سلمان سے یہی کہوں گی کہ وہ اپنے اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے یمن جنگ بندی میں اپنا کردار ادا کرے۔
برطانوی وزیر اعظم تھریسا مےنے یمن میں خون ریزی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یمن جنگ کا سیاسی حل نکالا جائے ورنہ صرف جنگ بندی کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔
خیال رہے کہ یمن میں سعودی اتحاد کی جانب سے مسلط کردہ تین سال سے جاری خون ریز جنگ کے دوران براہ راست سعودی حملوں اورخوراک کی شدید کمی کے باعث 85 ہزار معصوم بچے جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close