دنیاپاکستان

پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینا بھارت کو مہنگا پڑگیا، میزبانی واپس لی گئی


بھارت نے ’ایشین ٹوراسنوکر‘ میں پاکستانی کیوسٹ اور کھلاڑیوں کو ویزا نہیں دیا تھا جس کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینا بھارت کا مہنگا پڑگیا، بھارت کی جانب سے’ایشین ٹوراسنوکر‘ میں پاکستانی کیوسٹ اور کھلاڑیوں کو ویزا نہ دینے کا نوٹس لیتے ہوئے بھارت سے میزبانی واپس لے لی گئی ہے۔
واضح رہے کہ نئے فارمیٹ کا یہ اسنو کر ایونٹ مارچ میں بھارت کے شہر بنگلور میں منعقد ہونا تھا جسے اب منسوخ کردیا گیا ہے۔
صدرپی بی ایس اے منور شیخ کا کہنا ہے کہ بھارت کاکھیلوں کےساتھ امتیازی سلوک برداشت نہیں کیاجائے گا۔
ذرائع کے مطابق ایشین اسنوکر کنفیڈریشن سے بھارت کے اس اقدام پر شدید احتجاج اورویزے کے انکار کے بعد پوائنٹس دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close