تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت نے جیش محمد کا مرکز سمجھے جانے والے مدرسے کا ‘انتظام’ سنبھال لیا


وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ پنجاب حکومت نے بہاولپور میں قائم ایک مسجد اور مدرسے کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا ہے جس کے بارے میں خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ کالعدم جیش محمد کا مرکز ہے۔

مدرسے میں 70 بڑے اساتذہ اور 600 سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ‘حکومتِ پنجاب نے بہاولپور میں مدرسۃ الصابر اور جامع مسجد سبحان اللہ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جو اطلاعات کے مطابق جیش محمد کا ہیڈکوارٹر ہے اور اس کے امور کو چلانے کے لیے ایک ایڈمنسٹریٹر تعینات کیا گیا ہے’۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس نے مدرسے کی سیکیورٹی کے انتظامات سنبھال لیے ہیں۔

آخری اطلاعات تک بہاولپور میں موجود مقامی ذرائع مدرسے کے اطراد میں سیکیورٹی کی تبدیلی یا کسی سرگرمی کی تصدیق نہیں کرسکے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close