تازہ ترین خبریںدنیا

پاکستانی سفیر کی افغان دفترخارجہ میں طلبی، بھارت مخالف بیان پر احتجاج


افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیرکو پلوامہ حملے اور افغان مصالحت کے بارے میں اظہار خیال کرنے پر دفترخارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے نائب وزیرخارجہ «ادریس زمان» کا کہنا ہے کہ کابل میں تعیینات پاکستانی سفیر «زاهد نصرالله»  کو  غیرذّمہ دارانہ بیان دینے پر دفترخارجہ طلب کیا گیاہے۔

واضح رہے کہ کابل میں تعینات پاکستانی سفیرنے کہا تھا کہ اگر بھارت نے پلوامہ حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف کسی قسم کی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا تو افغان مذاکرات میں خلل آسکتا ہے۔

افغان حکام نے پاکستانی سفیرکو دفترخارجہ بلاکر بیان کی وضاحت طلب کی ہے۔  

سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان حکام بھارت کی خشنودی کے لئے پاکستان کے خلاف کچھ بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close