تازہ ترین خبریںگلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں سخت سردی، درجہ حرارت منفی ۱۰ ریکارڈ


محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ریکارڈ کیے گئے کم از کم درجہ حرارت کے مطابق کالام، گوپس اور بگروٹ میں منفی 8، استور اور روندو میں منفی 6، ہنزہ اور پارہ چنار میں منفی 4، مری اور راولاکوٹ میں منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خشک رہا، سب سے کم درجۂ حرارت گلگت بلتستان کے دوسرے بڑے شہراسکردو میں منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
اسلام آباد میں کم سے کم درجۂ حرارت 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، کراچی میں 13، لاہور میں 6، پشاور میں 5، کوئٹہ میں صفر، مظفر آباد میں ایک، فیصل آباد میں چھ، ملتان میں پانچ اور حیدر آباد میں کم سے کم درجۂ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کو سکھر، لاڑکانہ، اسلام آباد، پنجاب ، خیبرپختون خوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے،۔اس دوران پہاڑوں پر برف باری ہوسکتی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close