ایرانتازہ ترین خبریں

طویل فاصلے تک مارکرنےوالے جدیدترین ایرانی میزائل کی نمائش


اسلامی جمہوریہ ایران کے سپاہ پاسداران نے طویل فاصلے تک مارکرنے والے جدیدترین میزائل کی رونمائی کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، آج علی الصبح اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع اور فضائیہ کے اعلیٰ افسران کی موجودگی میں طویل فاصلے تک مارکرنے والے ”ھویزہ” نامی جدیدترین میزائل کی رونمائی کی گئی۔
واضح رہے کہ ھویزہ نامی یہ میزائل 1،350 کلومیٹرتک نشانہ بنا سکتا ہے۔
خیال رہے کہ میزائل پروگرام اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت کا ایک اہم حصہ ہے اور ایران اپنی ضرورت کے مطابق کئی سالوں سے اپنی دفاعی صلاحیت کو بہتر کرنے کے لئے میزائلوں کی رینج اور ٹھیک نشانے پر لگنے کی صلاحیتوں کو بڑھا رہا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ”ھویزہ” میزائل میں صحیح نشانہ بنانے،ایکوریٹ نیویگیشن اورزیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی صلاحیتیں پائی جاتی ہیں۔
جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ امریکی پابندیوں کے باوجود ایران کو دفاع کے شعبے میں اس قسم کی شاندار کامیابیاں مل رہی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ایرانی عوام نے ہم کر سکتے ہیں کے نعرے کو عملی جامہ پہنانے کے ساتھ ساتھ دکھا دیا کہ ایران کا اسلامی انقلاب اپنے راستے پر بڑی کامیابی کے ساتھ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
ایران کے پاس متعدد قسم کے میزائل موجود ہیں جو بہ آسانی اسرائیلی دارالحکومت کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔
اگر ایران کے دور دراز علاقے کو مد نظر رکھیں تو اسرائیل تک کے لئے کل 1100 کلومیٹر کا فاصلہ بنتا ہے لیکن ایران کے پاس 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل موجود ہیں، ایران اپنے ملک کے کسی بھی حصے سے اسرائیل کو بہ آسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close