تازہ ترین خبریںپاکستان

کراچی میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی درجنوں ملک دشمن عناصر گرفتار


پاکستان کے سب بڑے اور صنعتی شہرکراچی میں پولیس اور رینجر کے اہلکاروں نے ملک دشمن عناصرکے درجنوں شرپسندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، رینجرز اور پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے ٹار گٹ کلر 44 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،منشیات اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق رینجرز نے بریگیڈ کے علاقے سے ملزم رحمت اللہ کو گرفتار کر لیا جو ٹارگٹ کلنگ اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے،جبکہ سر سید کے علاقے سے3اسٹریٹ کریمنلز ارسلان عرف کالا،جاوید عرف جھمپراور ثناء اللہ عرف سانو کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا۔
ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 40 ملزمان کو گرفتار کیا ان ملزمان میں ایک اشتہاری اور 6 مفرور بھی شامل ہیں،ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ 5پستول 1030 گرام چرس اور 44 کلو گرام، 607 پیکٹ ماوا گٹکا برآمد ہوا ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close