تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

پاکستانی شہریوں کونوکریوں کی تلاش میں ملک سے باہر نہیں جانا پڑے گا، وزیراعظم


وزیراعظم پاکستان کا کہنا ہے کہ وہ وقت جلد آئے گا پاکستانی شہریوں کو نوکریاں ڈھونڈنے ملک سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، دوحہ میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو نوکریاں ڈھونڈنے ملک سے باہر نہیں جانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کرنے والوں کے ساتھ میری جنگ ہے وہ جاری رہے گی، پانچ مہینے ہوگئے ہیں کرپشن کا ایک بھی اسکینڈل سامنے نہیں آیا۔

ان کا کہناتھاکہ آپ کو پتا ہے مجھے پریشر میں کھیلنا آتا ہے، پاکستان کو مشکل وقت سے نکالیں گے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستان کا خسارہ بہت زیادہ ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زرسے ملک چل رہا ہے۔

انہوں نےاپنے دورے کے دوران قطری سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کی اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ۔

اس سے قبل عمران خان کی شاہی محل دیوان امیر پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے ان کا استقبال کیا ،ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی ، خطے کی سلامتی اور افغان امن عمل پر بات چیت کی ۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close