تازہ ترین خبریںپاکستان

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شیعہ علماء کونسل کے رہنما شہید


کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنما محمد علی شاہ شہید ہوگئے

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، نامعلوم افراد نے شیعہ علماء کونسل سندھ کے رہنما محمد علی شاہ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

 تھانہ پی ای سی ایچ ایس کے ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ عینی شاہدین نے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو فائرنگ کرتے دیکھا۔ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

شہر قائد کے علاقے شاہراہ قائدین پر دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شیعہ علماء کونسل سندھ کے اعزازی نائب صدرمحمد علی شاہ کو شہید کر دیا۔

واضح رہے کہ شہید کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (کے ڈی اے) کے ملازم تھے۔

 پولیس نے کہا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے چلتی گاڑی پر فائرنگ کی، جس کے باعث محمد علی شاہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جائے وقوعہ سے پولیس کو تیس بور پستول کا ایک خول ملا ہے، جبکہ مزید شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔

پولیس نے شہید محمد علی شاہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کر دیا، جبکہ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا جا سکا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close