تازہ ترین خبریں

بھارت کو کشمیری نوجوانوں میں انقلابی رجحان پرسخت تشویش

بھارتی فوج کے اعلیٰ اہلکارنے کشمیری نوجوانوں میں انقلابی رجحان پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مخالف کسی بھی فعالیت کو سختی سے کچل دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق، بھارتی فوج کے اعلیٰ اہلکارنے کشمیری نوجوانوں میں انقلابی رجحان پرسخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت مخالف کسی بھی فعالیت کو سختی سے کچل دیا جائے گا۔

بھارتی فوج کی شمالی کمان کے سربراہ لیفٹنٹ جنرل دیو راج انبو کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال نوجوانوں کو بڑے پیمانے پر عسکری صفوں میں شامل کرنے میں انتہائی مدد گار ثابت ہو رہا ہے۔

ادھم پور میں فوج کی ناردرن کمانڈ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ اِن چیف لیفٹنٹ جنرل دیو راج انبو نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس کے دوران دعوی کیا کہ پاکستان میں تقریبا 300 جنگجو دراندازی کرنے کے لئے تیار بیٹھے ہیں۔

 انہوں نے پاکستان پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں اور حملے انجام دینے میں کلیدی رول ہے اور ابھی بھی سرحد پار سے عسکریت پسندوں کو اس پار دھکیل دینے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ حق خود ارادیت کی جنگ لڑ رہے ہیں اور بھارتی فوج ان کی تحریک کو طاقت کے ذریعے کچلنا چاہتی ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل مقبوضہ کشمیر میں جموں شہر کے مضافات میں قائم بھارتی فوجی چھاؤنی ’سنجوان‘ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا تھا۔ حملہ آوروں نے اندر گھس کر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 2 فوجی ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close