تازہ ترین خبریں

افغانستان میں B-52 امریکی طیاروں کی بمباری، 40 افغان ہلاک

امریکا نے افغانستان میں 52 طیاروں کے ذریعے بمباری میں 40 سے زائد عسکریت پسند مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکا نے افغانستان میں 52 طیاروں کے ذریعے بمباری میں 40 سے زائد عسکریت پسند مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی فوج کا کہنا  ہے کہ صوبہ بدخشاں میں طالبان کے ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں جس میں متعدد جنگجو ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی افواج نے 17 سال کے بعد بی52 بمبار طیاروں کے ذریعے صوبہ بدخشاں میں طالبان کے تربیتی مراکز کو نشانہ بنایا۔

افغانستان میں دفاعی شعبے سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ بی 52 طیاروں کا دوبارہ استعمال افغانستان میں امریکی حکومت کی نئی دفاعی حکمت عملی کا حصہ ہے، اس کے تحت طالبان کو کمزور سے کمزور تر کرنیکی کوشش کرنا ہے۔

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلمند اور دیگر علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں کو 2 مختلف فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے جس میں طالبان کے ٹھکانے اور بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی تباہ ہوا ہے۔

دوسری جانب افغان سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ان کے حملے میں 14 طالبان ہلاک جبکہ7 زخمی ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغانستان میں طالبان تحریک نے امریکی عوام اور کانگریس کے ارکان کے نام ایک کھلے خط میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی، نیٹو نے اسے مسترد کر دیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close