تازہ ترین خبریں

رواں سال افغانستان میں کیا صورتحال ہوگی، امریکی انٹیلی جنس نے پیش گوئی کردی

افغانستان میں رواں سال کیسے گزرے گا امریکی انٹیلی جنس کی پیش گوئی نے صدر ٹرمپ کے دعوؤں پر پانی پھیردیا۔

رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے بارے میں امریکی نئی پالیسی اور حکمت عملی  کو ۷ ماہ کا عرصہ گزرچکا ہے اور اس ملک کے حالات بد سے بدتر ہورہے ہیں۔

 امریکی انٹیلی جنس ادارے نے اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی ہے کہ رواں سال افغانستان کے لئے پچھلے سالوں کی نسبت زیادہ پریشان کن ہوگا۔

امریکی  ادارے کا کہنا ہے کہ رواں سال حکومت مخالف مسلح افراد کے حملوں میں اضافہ ہوگا، ملک میں سیاسی عدم استحکام، اقتصادی مشکلات، شدید مالی اور سیاسی بحران کا سامنا ہوگا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان میں رواں سال جولائی میں ہونے والی  پارلیمانی انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ۲۰۱۹ کو صدارتی انتخابات کے لئے بھی مشکلات پیش آسکتی ہیں۔

رپورٹ میں ایک بار پھر افغانستان میں ہر قسم کی نا امنی کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتےہوئے کہا گیا ہے کہ سرحد پار دہشت گردوں کے پرامن ٹھکانے ہیں اور سرحد پار سے دہشت گردی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

اس کے علاوہ افغانستان میں اقتصادی ترقی زوال کا شکار ہوگی اور یہ ملک بین الاقوامی امداد اور تعاون پر ہی انحصار کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی حکومت سالانہ ۴۵ ارب ڈالر دہشت گردوں کے خلاف جنگ کے مد میں خرچ کرتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکہ افغانستان میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے اور اپنی ناکامی کا پورا ملبہ پاکستان پر ڈال کرشانے خالی کرنےکی ناکام کوشش کررہا ہے۔

دوسری طرف پاکستانی فوج اور حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردوں کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور افغانستان میں ہونے والے حملوں سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ افغانستان کا نصف حصہ حکومت مخالف مسلح دھڑوں کے کنڑول میں ہے تمام تر حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہی ہوتی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close