تازہ ترین خبریںدنیا

چین ایرانی تیل کی در آمدات میں کمی کرے، امریکا

امریکی وزیرخارجہ نے چینی ہم منصب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی تیل کی درآمدات میں فوری طور پر کمی کا اعلان کرے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیونے اپنے چینی ہم منصب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایرانی تیل کی درآمدات میں کمی کرے۔

امریکہ کے نئے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیونے چینی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ کرکے ان سے اپیل کیا ہے کہ وہ فوری طور پر ایرانی تیل کی درآمدات میں کمی کا اعلان کرے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ وزیرخارجہ نے متعدد بار چینی ہم منصب سے ایران سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا ہے تاہم چینی حکام نے امریکی مطالبات کے بارے میں کسی قسم کا مثبت جواب نہیں دیا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیرخارجہ مائیک پومپیو ۱۳ جولائی کو میکسیکو کے دورے پر جائیں گے جہاں دونوں ملکوں اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے دنیا کے تمام ممالک سے کہا ہے کہ 4 نومبرتک ایرانی تیل کی خریداری مکمل طور پر بند کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھی اقتصادی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بھارتی تیل اور پٹرولیم کی وزارت نے ریفائنریز سے کہا ہے کہ وہ ایران سے خام تیل کی درآمد میں نومبر تک تخفیف کریں۔

رپورٹوں میں معاملات سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ریفائنریز سے کہا ہے کہ حالات بدل رہے ہیں، لہٰذا، وہ کسی بھی صورت حال کے لیے تیار رہیں۔

خیال رہے کہ ہندوستان ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے تاہم اس نے مغرب کے دباؤ میں آکر ایران سے تیل کی درآمد کم کرنے کا اشارہ دیا ہے تاہم چین کی طرف سے ابھی تک کسی قسم کا رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

 

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close