تازہ ترین خبریںدنیا

کابل چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ 10 اہلکار جاں بحق

کابل پولیس کمانڈر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے چک پوسٹ پر طالبان نے حملہ کرکے کم ازکم 10 اہلکاروں کوہلاک یا زخمی کردیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کابل حکام کا کہنا ہے کہ طالبان کے مسلح افراد نے سیکیورٹی فورسز کے ایک اہم چک پوسٹ پر خود کار ہتھیاروں سے حملہ کرکے 10 اہلکاروں کو خاک وخون میں غلطاں کردیاہے۔

آریانا نیوز ایجنسی نے رپورٹ دی ہے کہ کابل پولیس کمانڈر کے ترجمان «حشمت الله استانکزی» کا کہنا ہے کہ طالبان نے صوبہ کابل کے علاقے نقلو میں ایک اہم چک پوسٹ پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار جاں بحق یا زخمی ہوگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان نے دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔

دوسری طرف طالبان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چک پوسٹ پر حملے میں ۶ اہلکار ہلاک اور مزید ۵ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پچھلے سال کی نسبت رواں سال طالبان کے حملوں میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

 

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close