تازہ ترین خبریںدنیا

پاکستان بھارت تک ریلوے رسائی دے بصورت دیگر وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی نہیں ملے گی، اشرف غنی

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ان کے ملک کو واہگہ کی سرحد کے ذریعے بھارت تک رسائی نہیں دیتا تو افغانستان بھی اسے اپنے ہاں سے وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی نہیں دے گا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اگر پاکستان ان کے ملک کو واہگہ کی سرحد کے ذریعے بھارت تک رسائی نہیں دیتا تو افغانستان بھی اسے اپنے ہاں سے وسط ایشیائی ریاستوں تک رسائی نہیں دے گا اور ایسی صورتحال میں کابل چین پاکستان اقتصادی راہداری کا حصہ نہیں بنے گا۔

اشرف غنی کا کہنا ہے کہ اگر پاکستان نے بھارت تک ریلوے رسائی نہیں دیتا تو پاکستانی ٹرکوں کو افغانستان میں سامان لے کر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

اشرف غنی نے صوبہ ننگرہار کے اعلی حکام سے ملاقات میں تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹرکوں کو افغانستان میں داخلے کی اجازت اس وقت ملے گی جب پاکستان  ان کے ملک کو بھارت تک ریلوے رسائی دے گا۔

دوسری طرف پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کے حق راہداری کو تسلیم کرتے ہوئے اسے بھارت کے لیے کراچی کی ذریعے راستہ دے رکھا رکھا ہے لیکن واہگہ اور اٹاری کی سرحدی گزرگاہ کے ذریعے رسائی دینا پاکستان کے لیے فی الوقت ممکن نہیں۔

بھارت کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کے اور سلامتی کے تحفظات کے پیش نظر پاکستان کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ افغانستان کے لیے واہگہ کی سرحد کھولی جائے۔

 

 

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close