اسلامی بیداریتازہ ترین خبریںپاکستانکشمیر

مقبوضہ کشمیرپربھارتی قبضے کی سیاہ رات ختم ہو کررہے گی، حامد موسوی

تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ بھارت طاقت کے زور پر کروڑوں انسانوں کو محکوم نہیں رکھ سکتا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کشمیر پر بھارتی قبضے کی سیاہ رات ختم ہو کر رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر ظالم جان لے کہ ظلم و ستم کا مقدرزوال ہے کربلا کی تحریک ہر مظلوم کیلئے حوصلہ مندی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ استعماری لونڈی کا الزام دھونا چاہتا ہے تو کشمیریوں فلسطینیوں کو آزادی دلوائے۔ سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت عالمی استعماری سرغنہ امریکہ کی ایماپر ظلم وجبر کی داستانیں رقم کررہے ہیں،کشمیر و فلسطین کے مسائل کا حل نہ ہوناجنوبی ایشیا اور مشرق وسطی کے خطوں کیلئے تباہی کا موجب ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے یواین میں کشمیریوں کیلئے استصواب رائے کا وعدہ کیا اور آج تک اس پر عمل درآمد سے انکاری ہے بھارت ہی مسئلہ کشمیر کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے وہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ قرار دے کر دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور یواین انسانی حقوق کے ہائی کمشنرکی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کے بارے میں جاری کردہ رپورٹوں نے بھارتی بربریت کا پردہ چاک کردیا ہے لیکن بھارت کی جانب سے ان رپورٹوں کو مسترد کرناعالمی انسانی حقوق کے اداروں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close