تازہ ترین خبریںپاکستان

امریکا اور استعماری طاقتیں اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں، فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکا اورمغربی استعماری قوتیں مسلمانوں اور اسلام کو مٹانے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان، سعودی عرب، ایران کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

اسلام نیوز ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ امریکا اور مغربی استعماری قوتیں مسلمانوں اور اسلام کو مٹانے کی گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہیں، پاکستان، سعودی عرب، ایران کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ عالم اسلام متحد ہوکر اسلام و مسلمان دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنائے اور بدمست امریکی ہاتھی کو نکیل ڈالی جائے۔

سربراہ متحدہ مجلس عمل کا کہنا تھا کہ لاہور کا جلسہ سیاسی کم میوزیکل زیادہ تھا جسے لاہور کے عوام نے مسترد کردیا ہے، مگر ہم 13 مئی کو لاہور میں اس سے بھی بڑا جلسہ کرکےعمران کو مات دیں گے اور  ثابت کریں گے کہ لاہوریوں کے دل بھی اسلام اور امت مسلمہ کے ساتھ دھڑکتے ہیں، دنیا کی کوئی طاقت اب اسلام کا راستہ روک نہیں سکتی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close