تازہ ترین خبریں

مشرقی افغانستان مسجد میں دھماکہ، 19 جاں بحق،34 زخمی

مشرقی افغانستان کے صوبہ خوست میں ووٹر رجسٹریشن مرکز کی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں 19 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ خوست میں الیکشن کے سلسلے میں ووٹر رجسٹریشن کا عمل جاری تھا کہ اس دوران مرکز کی مسجد میں نماز ظہر کی ادائیگی کے دوران زوردار دھماکا ہوا جس کے نتیجےمیں 19 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ کئی زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ جس وقت دھماکا ہوا اس وقت شہریوں کی بڑی تعداد ووٹر رجسٹریشن سینٹر میں موجود تھی، ابتدائی طور پر دھماکا خودکش نہیں لگتا بلکہ پہلے سے ہی مسجد میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔

فوری طور پر کسی عسکری گروپ یا تنظیم نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ یہ پہلا موقع نہیں ووٹر رجسٹریشن کیمپ کو نشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل گزشتہ ماہ کابل میں الیکشن مرکز پر خود کش حملے میں 60 افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور اس واقعے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ نے دھماکے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close