تازہ ترین خبریںپاکستان

پاکستان کی معاشی صورتحال 2سال تک نازک رہے گی، عالمی بینک

 

عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورت حال2سال تک نازک رہے گی۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیاء کا واحد ملک ہے جس کے راستے محدود اور اخراجات بہت زیادہ ہیں، خراب معیشت کی وجہ کمزور معاشی ترقی اور غربت میں اضافہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو غربت سے نکالنے اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں دشواری ہو گی، پاکستان کو ترقی کے لیے خسارے کو پائیدار بنیادوں پر کم کرنے کی ضرورت ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کو شرح نمو میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار کو فروغ دینا ہو گا۔

پاکستان کے لیے ڈائریکٹر ورلڈ بینک کے مطابق سرمایہ کاری اور صنعتی پیداوار سے بہتر ملازمتیں پیدا ہوں گی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close