تازہ ترین خبریں

تفتان میں زائرین کو محصورکرنا تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی نااہلی کا ثبوت ہے، علامہ ناظر عباس

 

شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے سیکورٹی کے نام پر زائرین کو پریشان کرنے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تفتان میں زائرین کو محصورکرنا تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں کی نااہلی کا ثبوت ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے کہاہے کہ تفتان بارڈر پر مسلسل ایران اور عراق سے آنے والے زائرین حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کھلے آسمان تلے بیٹھے ہوئے ہیں جس میں سے کچھ زائرین موت کا شکار ہو چکے جو تبدیلی کے نعرے لگانے والے حکمرانوں کی ناکامی کا مُنہ بولتا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپریشن کے بعد زائرین کی سیکیورٹی ایک معمہ بنی ہوئی ہے امن و امان قائم کرنے کے ذمہ دار اداروں کے دعوے ہیں کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ ہوچکا ہے مگر اس کے باوجود زائرین سیکیورٹی کے حصار سے آزاد نہیں ہوسکے۔

علامہ ناظرعباس کا کہناتھا کہ حکومت نوٹس لےاگر ایسی صورتحال جاری رہی تو ہم پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہرے کریں گے چہلم امام حسین  علیہ السلام نزدیک ہے حکومت امیگریشن عملے کی تعداد میں اضافہ کرے اور زائرین امام حسین علیہ السلام  کو خصوصی سہولیات فراہم کرے۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close