تازہ ترین خبریںدنیا

بحرین میں آل خلیفہ کے خلاف مظاہرے

بحرین کی سیاسی، سماجی اور مذہبی جماعتوں کے سیکڑوں کارکنوں نے سڑکوں پر نکل کرآل خلیفہ کے خلاف مظاہرے کئے ہیں۔

المنار کے حوالےسے بتایا ہےکہ بحرین میں سیاسی، سماجی اور مذہبی تظیموں سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں افراد نے آل خلیفہ کے خلاف سخت مظاہرے کئے ہیں۔

بحرینی عوام نے بحرینی حکومت کی طرف سے مذہبی اور دینی شعائر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بحرینی حکومت کو مذہبی اور دینی آزادی کے خلاف اقدامات سے باز رکھنے کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے کارندوں نے چند روز قبل المالکیہ کے علاقے میں حسینی عزاداروں کو جارحیت کا نشانہ بنایا تھا۔

بحرین کے سیکورٹی اہلکاروں نے سترہ، الدراز اور العکر کے علاقوں میں بھی عزاخانوں اور عزاداروں پر حملہ کیا اور تحریک عاشورہ کے بینرز اور پرچموں کی بے حرمتی کی۔

بحرین کی آل خلیفہ حکومت ہر سال جارحانہ رویہ اختیارکرکے بحرینی مسلمانوں کی دینی و مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انھیں نواسہ رسولۖ اور شہدائے کربلا کا غم منانے سے روکنے کی پوری کوشش کرتی ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close