تازہ ترین خبریںپاکستان

پاک فوج کے سربراہ سے ترک سفیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال

 

آرمی چیف سے ترک سفیراحسان مصطفیٰ کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے مختلف امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق،  پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک سفیراحسان مصطفیٰ کی ملاقات ہوئی جس میں خطے میں امن وامان اورسیکیورٹی صورتحال پربات چیت ہوئی ۔

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر کے مطابق ترک سفیراحسان مصطفیٰ نے جی ایچ کی راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے میں امن وامان سمیت سیکیورٹی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close