تازہ ترین خبریں

جوہری معاہدے سے امریکی دستبرداری پر روس کی شدید مذمت

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری معاہدے سے دستبرداری کے اعلان پر روس نے سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں روس کے قائم مقام سفیر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی صدر کی طرف سے ایران کے جوہری معاہدے سے دستربرداری حیران کن نہیں مگر انہیں یہ اعلان سن کر بہت مایوسی ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک 2015 میں ہونے والے ایران جوہری معاہدے سے نکل رہا ہے اور اب ایران کے خلاف دوبارہ سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

دوسری اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے ایرانی اٹامک اینرجی آرگنائزیشن لامحدود یورینئیم کی افزودگی کے لئے تیار رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم چند ہفتے انتظار کریں گے کہ باقی ممالک جوہری معاہدے کی پاسداری کررہے ہیں یا نہیں اگر انہوں نے بھی معاہدے کو ایک کاغذ کے ٹکڑے کے حد تک اہمیت دی اور ایرانی مفادات کو نظرانداز کیا تو ایران میں یورینیئم کی ’لا محدود‘ افزودگی دوبارہ شروع کرے گا۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close