تازہ ترین خبریںپاکستان

فلسطین؛ حق واپسی کیلئے احتجاج کا سلسلہ بدستورجاری؛ غاصب فوج کی فائرنگ سے مزید ۳ فلسطینی شہید 240 زخمی

مقبوضہ بیت القدس: اسرائیلی فوج نے غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنے والے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید اور 240 زخمی  ہوگئے۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ مشرقی غزہ کی سرحد پر “حق واپسی” کے لیے احتجاج کا سلسلہ بدستورجاری ہے اور غاصب فوج نے مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرکے مزید درجنوں فلسطینیوں کو خاک وخوں میں غلطاں کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فلسطینی باشندوں نے اپنے حقوق کی بحالی کے لیے 30 مارچ سے شروع کی جانے والی تحریک اور امریکی سفارت خانے کی مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کے خلاف ہفتہ وار احتجاج  کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے  ہزاروں کی تعداد میں جمع ہوکر قابض فوج کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر وحشیانہ کارروائیاں کرتے ہوئے براہ راست گولیاں ماریں اور آنسو گیس کے لاتعداد شیل فائر کیے جس کے نتیجے میں 3 نوجوان شہید ہوگئے۔

غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک نوجوان شمالی اور دوسرا جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں شہید ہوا جب کہ 240سے زائد افراد زخمی ہوئے جن میں 6 کی حالت تشویش ناک ہے۔

مظاہرین نے احتجاج کے دوران ٹائرجلائے اور قابض فوج پر پتھراؤ کیا، مظاہروں میں نوجوانوں کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close