تازہ ترین خبریںدنیاپاکستان

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے

 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے،ان کے ہمراہ سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ، ڈی جی افغانستان، ڈی جی ملٹری آپریشن بھی شامل ہیں۔

دفترخارجہ کے حوالےسے بتایا ہے کہ  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ کابل پہنچنے کے بعد بذریعہ ہیلی کاپٹر صدارتی محل جائیں گے جہاں وہ افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ظہرانے کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سے ملاقات ہوگی جس کے بعد وزیر خارجہ واپس پاکستان روانہ ہوجائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نئی حکومت کی جانب سے سب سے پہلے کابل کا دورہ کرنا پاکستان کی افغانستان اور علاقائی امن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق کامیاب دورے سے مستقبل میں امن مذاکرات اور باہمی تعلقات میں مزید پیش رفت ہوگی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close