تازہ ترین خبریںدنیا

افغانستان: گزشتہ ماہ پرتشدد واقعات میں ۲۶۱ عام شہری جاں بحق

افغانستان میں اگست کے مہینے میں امریکی اور دہشت گردوں کی بربریت سے ۲۶۱ عام شہری جاں بحق ہوئے۔

افغانستان میں امریکی حملوں میں عام شہریوں کا قتل عام معمول بن چکا ہے، عام شہریوں کی حفاظت پر مامور ادارے کا کہنا ہے کہ صرف اگست کے مہینے میں ۲۶۱افغان شہری جاں بحق اور ۵۲۴ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق شہریوں کی جان ومال کی حفاظت پر مامور ادارے نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ اگست کے مہینے میں غیرملکی افواج کے زمینی، فضائی حملوں اور دہشت گردوں کے بم حملوں نےمزید785 عام شہریوں کوخاک وخون میں غلطاں کردیا۔

خیال رہے کہ اگست ہی میں افغانستان صوبہ پکتیا میں ایک شیعہ مسجد پر ہونے والے خودکش حملے میں کم ازکم ۴۰ شہید اور ۵۴ زخمی ہوگئے تھے۔ مسجد میں دھماکا اس وقت ہوا، جب نماز جمعہ کی ادائیگی کی جارہی تھی۔

سینئر حکومتی اہلکار«عبدالله حضرت» کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پہلے مسجد میں داخل ہوکر نمازیوں پر گولیاں برسائیں اور اس کے بعد ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ادارے کا کہنا ہے کہ صوبہ ننگرہار میں داعش کے حملے اور امریکی فوج کی بمباری میں سب سے زیادہ جانی نقصانات ہوئے، سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکہ اور کابل حکام داعش کو طالبان کے خلاف استعمال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی فضائی حملوں میں درجنوں عام شہری ہلاک یا زخمی ہوچکے ہیں اور کابل حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ ماہ جولائی میں 513 افغان شہری ہلاک یا زخمی ہوگئے تھے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close