تازہ ترین خبریں

امریکا جنگلی بھیڑیا ہے،جس پراعتبارکرنا عقل مندی نہیں، ترک صدر

ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امریکی صدر ٹرمپ کو جنگلی بھیڑیا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکام قابل اعتبار نہیں۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، ترک صدر رجب طیب اردوغان نے امریکا کے رویے کو جنگلی بھیڑیے سے تشبیہ دی ہے۔

ترک صدر کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی اجارہ داری کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

قرقزستان میں بزنس فورم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے امریکا کی جانب سے لگائی جانے والی حالیہ معاشی پابندیوں پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کا رویہ ایک جنگلی بھیڑیے جیسا ہے، اس لیے اس پر اعتبار نہیں کرنا چاہیے، تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ترکی اور روس کے درمیان ڈالرز کے بغیر تجارت کی بات چیت چل رہی ہے۔

ہمیں آپس میں اپنی کرنسیوں میں تجارت کر کے امریکی ڈالر کی اجارہ داری کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کی ضروت ہے، ڈالر کا استعمال ہمیں نقصان پہنچاتا ہے لیکن فتح حاصل کرنے تک ہم ہار نہیں مانیں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔

 

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close