تازہ ترین خبریں

ایم ڈبلیو ایم کی تین روزہ کنونشن ’’پیام وحدت‘‘ کا آغاز

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام تین روزہ “پیام وحدت” تنظیمی کنونشن کا باقاعدہ آغاز آج ہوا، جامعہ امام الصادق اسلام آباد میں شروع ہونے والے مرکزی کنونشن میں ملک بھر سے تقریباً 80 اضلاع کے ذمہ داران اور عہدیداران شریک ہوئے کنونشن کی پہلی نشست میں ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور علامہ احمد اقبال رضوی سمیت تنظیم کے دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ الحمد اللہ ایم ڈبلیو ایم دستوری طور پر اپنا دوسرا تنظیمی دور کامیابی کے ساتھ مکمل کرچکی ہے، پروردگار کے لطف و کرم اور امام زمان عج کی خصوصی نگاہ کرم سے آج مجلس وحدت مسلمین ملت تشیع پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوموں اور محروموں کی مضبوط سیاسی، فکری اور اجتماعی آواز بن چکی ہے۔ ایم ڈبلیو ایم اللہ کی زمین پر عدل الٰہی کے قیام، مظلوموں اور محروموں کے حقوق کی جدوجہد جاری رکھے گی اور عالمی استکباری قوتوں امریکہ، اسرائیل اور بھارت کے مقابل صف آراء رہے گی۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close