تازہ ترین خبریںدنیا

روہنگیا مسلمانوں پرمظالم انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سفاکیت اور منظم انداز میں کی گئی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مسلمانوں کے پناہ گزین کیمپوں کا دورہ کیا اور کوکس بازار کیمپوں میں میانمار سے آئے روہنگیا پناہ گزینوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پر انٹونیو گوتیریس کا کہنا تھا کہ کیمپوں میں موجود لوگوں سے سفاکیت کے ناقابل یقین واقعات سنے ، ان تمام مظالم کی ذمہ داری میانمار کی ہے اور عالمی برادری بھی یہ مظالم رکوانے میں ناکام ہوئی ہے۔

انہوں نےمزید کہا کہ میانمارحکومت روہنگیا پر مظالم ڈھانے والوں کے خلاف کارروائی کرےجبکہ میانمار فوج کے مظالم سے جان بچا کر آنے والے 7لاکھ سے زائد روہنگیا بنگلہ دیش کے کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close