تازہ ترین خبریںپاکستان

ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو کو شوکاز نوٹس جاری

کراچی کے علاقے لیاری میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری کو ڈپٹی کمشنرساؤتھ نے شوکازنوٹس جاری کر دیا۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کراچی کے علاقے لیاری میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلاول بھٹو زرداری کو ڈپٹی کمشنرساؤتھ نے شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے 5جولائی تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے

نوٹس کےمتن میں کہا گیا ہے کہ ریلی ضلعی اورپولیس انتظامیہ کےعلم میں نہیں تھی جبکہ ریلی کی اطلاع اوراجازت 3 روز قبل لینی ہوتی ہے۔

متن میں بلاول بھٹو کو5جولائی تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے کہ ریلی کس کی اجازت سے نکالی گئی۔

متن میں کہا گیا ہے کہ نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں سخت کارروائی کی جاسکتی ہے۔

دریں اثناء پیپلزپارٹی کے رہنما سعیدغنی نے کہا کہ بلاول کےدورہ لیاری سےمتعلق ڈی آئی جی اورڈی سی ساؤتھ کو2 دن جبکہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کوایک روزقبل آگاہ کیاگیاتھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نےریلی نہیں نکالی تھی انہوں نے ضلع غربی اورضلع جنوبی کادورہ کرناتھا۔

واضح رہے کہ یکم جولائی کو لیاری کے علاقے بہار کالونی میں علاقہ مکینوں نے بلاول بھٹو کی انتخابی ریلی کا راستہ روک لیا تھا، مظاہرین نے پی پی مخالف نعرے بازی کی ،قافلے پر پتھرائو کیا اور ایک گاڑی کے شیشے توڑ دیے ۔

Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close