تازہ ترین خبریں

صہیونی لڑاکا طیاروں کی غزہ کی پٹی پر بمباری

اسرائیلی غاصب فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں نہتے فلسطینی مسلمانوں پر بمباری کی ہے۔

اسلام نیوز کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی غاصب فوج کے لڑاکا طیاروں نے غزہ کی پٹی میں اسلامی مزاحمتی تحریک کے دفاعی مورچوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

رپوٹ کے مطابق اسرائیلی غاصب فوج کے جنگی جہازوں نے غزہ کی پٹی کے علاقے رفح میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے ٹھکانوں پر میزائل داغے ہیں۔

فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں مزاحتمی تحریک کے دو جوان زخمی ہوگئے ہیں۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے غزہ میں نچلی پروازوں کا سلسلہ بڑھا دیا جس کے باعث مقامی شہری سخت خوف کا شکار ہیں۔ غزہ کی پٹی کے شمال سےجنوب کی طرف اسرائیلی جنگی طیاروں کو اڑانیں بھرتے دیکھا گیا ہے۔

Tags
Show More

admin

Shia in Islam is providing authentic values of islamic world

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close